| تری یادیں ستاتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور
|
| ترے قصے سناتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور
|
| میں تجھ کو یاد کرتا ہوں میں تجھ سے باتیں کرتا ہوں
|
| تری یادیں لبھاتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور
|
| میں جتنا دور جاتا ہوں تو اتنا پاس آتا ہے
|
| تو مقناطیس جیسا ہے مرے ساجن کے حاصل پور
|
|
|