| الہی کو دکھڑے سنا کے تو دیکھو |
| نصیبوں کو اپنے بنا کے تو دیکھو |
| ملے گا سکوں تم کو بے حد زیادہ |
| ندامت کے آنسو بہا کے تو دیکھو |
| ملے گا تمھیں حد سے زائد منافع |
| تجارت خدا سے بنا کے تو دیکھو |
| بڑی تم کو عزت ملے گی قسم سے |
| انا کو ہی اپنی مٹا کے تو دیکھو |
| مناظر حسیں اور بھی ہیں جہاں میں |
| کبھی ان سے نظریں ہٹا کے تو دیکھو |
| سنا ہے کہ لفظوں میں جادو بہت ہے |
| ستمگر پہ جادو چلا کے تو دیکھو |
| خوشی سے نا بینا بنا دیں گے تم کو |
| تم آنکھوں پہ ان کو بٹھا کے تو دیکھو |
| GMKHAN |
معلومات