| کبھی ان سے ملاقات ہو جاتی |
| محبت کی شروعات ہو جاتی |
| محبت کے سوالی کی وہ چاہت |
| سوالوں کے جوابات ہو جاتی |
| بھری محفل میں چپ چاپ بیٹھا ہوں |
| مری چپ ہی بیانات ہو جاتی |
| اگر پردہ نہ کرتی تو یہ ہوتا |
| حسیں چہرہ فسادات ہو جاتی |
| تعلق ان سے ہوتا تو یوں ہوتا |
| وہ جینے کی وجوہات ہو جاتی |
معلومات