| بقا کی قسمیں جو کھا رہے ہیں |
| فنا کے نزدیک جا رہے ہیں |
| ابھی تھا جن کو نظام سونپا |
| انھی کو پھر سے ہٹا رہے ہیں |
| بدل بدل کے سبھی ہی ناظم |
| عجب یہ منظر دکھا رہے ہیں |
| مذاق بنتا نظام دیکھا |
| وہ جب سے مرضی چلا رہے ہیں |
| کسی کو رتبہ دیا ہے اعلی |
| کسی کا رتبہ گھٹا رہے ہیں |
| نظام سارا یہ کہہ رہا ہے |
| نظام ہی کو مٹا رہے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات