| خزاں کے زرد پتوں کی سی ہے قسمت مگر پھر بھی |
| نظارے ڈھونڈتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے |
| قبیلے کے ہی سارے لوگ جب تنہا کریں تو پھر |
| سہارے ڈھونڈتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے |
| ندی کے بیچ میں گرداب میں چکر لگا کر بھی |
| کنارے ڈھونڈتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے |
| زمانے بھر کے رستوں سے بھٹک کر گر پڑے تو پھر |
| ستارے ڈھونڈتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے |
| اندھیرے سارے اپنے اپنے ہوں تو پھر نہ جانے کیوں |
| سویرے ڈھونڈتے پھرنا کہاں آسان ہوتا ہے |
معلومات