| سنا تھا کہ میرٹ پہ آیا کریں گے |
| مرادیں سبھی من کی پایا کریں گے |
| جلے دھوپ میں تو پتہ یہ چلا ہے |
| کرائے کے بادل ہی سایہ کریں گے |
| کریں فکر اپنے چمن کی سبھی ہم |
| بہاروں کے موسم نہ آیا کریں گے |
| ہیں منشا مطابق ملے جن کو منصب |
| زمیں کو فلک سے ملایا کریں گے |
| وفاؤں سے جن کا تعلق نہ کوئی |
| نبھانے کی قسمیں وہ کھایا کریں گے |
| وعدے ہیں جن کے کریں گے وہ خدمت |
| سبھی سے وہ خدمت کرایا کریں گے |
| GMKHAN |
معلومات