| یہاں تو ہر کوئی مطلب کی بات کرتا ہے |
| عجیب ہے وہ جو خدمت کی بات کرتا ہے |
| یہ زندگی تو محبت کے واسطے کم ہے |
| عجیب ہے وہ جو نفرت کی بات کرتا ہے |
| کمی تو کوئی نہیں ہے یہاں بھی مشرق میں |
| عجیب ہے وہ جو مغرب کی بات کرتا ہے |
| حسن پرست ہیں سارے یہاں خموشی سے |
| عجیب ہے وہ جو سیرت کی بات کرتا ہے |
| تمام شہر کرے بات رنجشوں کی بس |
| عجیب ہے وہ جو الفت کی بات کرتا ہے |
معلومات