| کرتے ہیں سارے بہت اچھی باتیں |
| کردار کو اچھا کیوں نہیں کرتے |
| لڑتے ہیں ساری عمر بے مقصد |
| مقصد کی خاطر کیوں نہیں لڑتے |
| جہل کے رستوں کے شیدائی |
| علم کے رستوں پہ کیوں نہیں چلتے |
| اچھائی کے منکر لوگوں کے |
| برائی سے دل کیوں نہیں بھرتے |
| سر عام تماشے کرنے والے |
| تنہائی میں چھپ کر کیوں نہیں روتے |
| جو کرتے ہیں ظلم کمزوروں پر |
| خدا کی لاٹھی سے کیوں نہیں ڈرتے |
| ناحق کرتے ہیں جو لوگوں کا قتل |
| حق کی خاطر کیوں نہیں مرتے |
معلومات