| کریں گے برا تو برا ہوگا ہم سے |
| جو اچھا کریں گے تو اچھا ہی ہوگا |
| نہیں دیکھا میں نے کبھی روتا اس کو |
| رلایا نہ ہو جس نے خود بھی کسی کو |
| کھلانا پلانا اجر تم کمانا |
| کبھی بھی کسی پر نا تہمت لگانا |
| اگر کوئی تم سے غلط بات کہہ دے |
| غلط اس کو تم کچھ کبھی نا سنا نا |
| دیا ہے جو حق نے تجھے کوئی فن تو |
| وہی فن تو سب کو بھی خود ہی سکھانا |
| الہی مرے تو کرم کر سبھی پر |
| نصیبو ں کے سب کو تو اچھا بنانا |
| کریں ہم سبھی سے بھلائی بھی ایسے |
| بھلائ یونہی پھر پلٹ آئے ہم کو |
| دیا جو بھی ہوگا ہمیں نے خوشی سے |
| ملے گا ہمیں بھی وہی تو سبھی سے |
| چلیں ہم کریں اپنے اعمال سیدھے |
| ملے سب کو راحت ہوں اعمال سیدھے |
معلومات