| فروعی مسائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| برے ہیں رذائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| مرا ہے قبیلہ بھی افضل تیرے سے |
| انھی ہی فضائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| ہے خصلت ہماری بھی اعلی سبھی سے |
| انھی ہی خصائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| زمانہ ستاروں سے آگے کھڑا ہے |
| ادھر ہم حمائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| نتائج نکالے ہیں اقوام عالم |
| مگر ہم دلائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| رقیبوں نے عقلوں پہ قبضے کیے ہیں |
| ادھر ہم تو پائل میں الجھے ہوئے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات