| غزل |
| مقدر میں جس کے فضا بن گئی ہے |
| وہ میری ہمیشہ دعا بن گئی ہے |
| جیوں جس کی خاطر زمانے میں تنہا |
| وہ میری ہمیشہ بقا بن گئی ہے |
| ملے مجھ کو راحت اسی کی طرف سے |
| وہ میری ہمیشہ جزا بن گئی ہے |
| ملے ہیں مجھے درد اپنوں سے کافی |
| وہ میری ہمیشہ دوا بن گئی ہے |
| جو چاہا تھا میں نے وہی مل گیا ہے |
| وہ میری ہمیشہ رضا بن گئی ہے |
| GMKHAN |
معلومات