| زندگی اچھی نہیں ہے |
| بن ترے کچھ بھی نہیں ہے |
| سادگی تیری پہ مرتے |
| یہ تجھے جچتی نہیں ہے |
| دل جلی تیری کہانی |
| مجھ کو سچ لگتی نہیں ہے |
| دل میں جس کے گھر ہو میرا |
| دکھ ہے وہ ملتی نہیں ہے |
| جس کی خاطر ہم نے خود کو |
| روکا ہے رکتی نہیں ہے |
| جس کی باتیں دل لگی کی |
| سنتے ہیں سنتی نہیں ہے |
| مر کے جس کو مل سکیں گے |
| وہ تو خود مرتی نہیں ہے |
معلومات