| بوجھل سے لگ رہے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| فکر معاش میں ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| رستے بنا کے دیتے تھے تم جو سب کو صاحب |
| رستے میں خود ہو بیٹھے استاد تو نہیں ہو ؟ |
| سب کو جو دی ہے عزت سب محترم ہیں ٹھہرے |
| عزت جو ڈھونڈتے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| حشرات کے ہو قاتل مقتول بن رہے ہو |
| مچھر جو مارتے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| ووٹوں کے سلسلوں میں جاتے ہو تم کئی دن |
| حاکم ہو خود بناتے استاد تو نہیں ہو ؟ |
| تم جو نکل رہے ہو نسل وطن کی خاطر |
| احسان کر رہے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| ظالم کے سامنے بھی آخر ہو تم ہی ٹھہرے |
| جرات دکھا رہے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| جھوٹوں نے مل کے لکھا ہے قسمت کا جو ترانہ |
| وہ سب مٹا رہے ہو استاد تو نہیں ہو ؟ |
| GMKHAN |
معلومات