| ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں |
| کام سب کے اگر سنوارے ہیں |
| عشق تیرے میں ہم رہے بے خود |
| ایسے دن ہم نے بھی گزارے ہیں |
| تیرے قدموں سے جو لگے پتھر |
| ہم کو پتھر بھی وہ ستارے ہیں |
| روتی آنکھیں کبھی جو ہم سوئے |
| خواب آتے ہمیں تمھارے ہیں |
| دل کے دریا کی بات اتنی ہے |
| موج مستی میں وہ ہمارے ہیں |
| ایسے قاتل کے صدقے جاؤں جو |
| عاشقی کے غموں کے مارے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات