| سردیوں میں بارشوں کے دن ہیں |
| بن تیرے اداسیوں کے دن ہیں |
| کیا بتلاؤں کس طرح کے دن ہیں |
| نا تمام سی خواہشوں کے دن ہیں |
| کرنیں سورج کی دیکھنے کو ترسوں |
| کالے کالے بادلوں کے دن ہیں |
| ٰکل ہو ں گے حقیقتوں کے دن |
| ابھی تو سازشوں کے دن ہیں |
| آئیں گی قربتیں بھی ایک دن |
| ابھی تو فرقتوں کے دن ہیں |
| بن ترے دن کو دن کیسے کہوں |
| سارے تیری چاہتوں کے دن ہیں |
معلومات