| غزل |
| کچھ دنوں سے رویا نہیں ہوں میں |
| مشکلوں میں گویا نہیں ہوں میں |
| آرزو رہی آرزو نہ ہو |
| کشمکش میں سویا نہیں ہوں میں |
| عقل کا تقاضا یہی تھا بس |
| پاگلوں سے الجھا نہیں ہوں میں |
| مجھ کو اپنی ترشی پہ ہے فخر |
| زہرجیسا میٹھا نہیں ہوں میں |
| جھوٹ مجھ کو بالکل نہیں پسند |
| گرچہ اتنا سچا نہیں ہوں میں |
| GMKHAN |
معلومات