| نئی غزل |
| مجھے تیری محبت کی ضرورت ہے قسم لے لو |
| شرافت کی نزاکت کی تو مورت ہے قسم لے لو |
| میں تیرا ہوں تری چاہت مجھے مجبور کرتی ہے |
| مری آنکھوں میں تیری ایک صورت ہے قسم لے لو |
| تری چاہت مرے دل میں بغاوت ہے روایت سے |
| میں باغی ہوں بغاوت کی جسارت ہے قسم لے لو |
| ہے غیرت بھی زمانے سے جدا میری شرافت بھی |
| تری آنکھوں میں جذبوں کی شرارت ہے قسم لے لو |
| بظاہر تو نہیں لگتا تمہیں مجھ سے محبت ہے |
| مجھے پھر بھی محبت ہے کہ حیرت ہے قسم لے لو |
| GMKHAN |
معلومات