| ملیں جس کو ہم بھی بڑی چاہتوں سے |
| ضروری نہیں وہ ہمارا ہو جائے |
| جسے تم بھی چاہو بڑی چاہتوں سے |
| ضروری نہیں وہ تمہارا ہو جائے |
| سنبھل کر چلو تم بھی گرنے سے پہلے |
| ضروری نہیں وہ سہارا ہو جائے |
| محبت ہو جس سے تو پوری ہی کرنا |
| ضروری نہیں وہ دوبارہ ہو جائے |
| خساروں سے ڈر کر محبت نہ چھوڑو |
| ضروری نہیں وہ خسارہ ہو جائے |
| اترنا بھنور میں بڑا ہی سنبھل کر |
| ضروری نہیں وہ کنارہ ہو جائے |
| بہاروں کو تیری جو آنکھیں ہیں ترسی |
| ضروری نہیں وہ نظارہ ہو جائے |
معلومات