| سمجھ کچھ نہیں آ رہی ہے مجھےتو |
| سمجھ گر لگے تو مجھے بھی بتانا |
| سنائی نہیں دے رہا ہے مجھے تو |
| تمہیں کچھ سنے تو مجھے بھی بتانا |
| دکھائی نہیں دے رہا ہے مجھے تو |
| تمھیں کچھ دکھے تو مجھے بھی بتانا |
| نہیں کچھ مرے بس میں اب لگ رہا ہے |
| ترے بس میں ہو کچھ مجھے بھی بتانا |
| یہ سارے کھلاڑی ہیں کھیلوں کے ماہر |
| تمہیں کچھ سجھے تو مجھے بھی بتانا |
| مرے دیس پر تو کھڑی ہے قیامت |
| تمہیں نا لگے تو مجھے بھی بتانا |
| یہ سارے اشارے بڑے صاف ہیں جب |
| تمہیں شک لگے تو مجھے بھی بتانا |
| مرے دیس کا کیا بنے گا مرے دل |
| ملے پیش گوئی مجھے بھی بتانا |
| مرے درد کا کوئی درماں کرے تو |
| بڑے شوق سے تم مجھے بھی بتانا |
| مسائل کا حل بھی نکالے کوئی تو |
| بڑے ذوق سے تم مجھے بھی بتانا |
| ہوا آج جو کچھ ہے اچھا نہیں ہے |
| کوئی اچھا بولے مجھے بھی بتانا |
معلومات