| مرے دل کی بستی فنا ہو گئی ہے |
| وہ ہستی جو مجھ سے جدا ہو گئی ہے |
| دلوں کے مرض یوں تو پھیلے نہ دیکھے |
| تسلسل میں اب یہ وبا ہو گئی ہے |
| اسے میں نے چاہا اسے میں نے پوجا |
| یہی تو فقط اک خطا ہو گئی ہے |
| جسے میں نے چاہا وہ چاہت میں میری |
| نہ جانے ہوا کیا خدا ہو گئی ہے |
| مجھے چھوڑ کر جو خوشی سے گئی تھی |
| زمانے نے دیکھا گدا ہو گئی ہے |
| GMKHAN |
معلومات