| تجسس بڑھانا مرا کام ہے |
| بہت کچھ سکھا نا مرا کام ہے |
| جو سیکھا تھا میں نے پرانا ہوا |
| نیا پن سکھانا مرا کام ہے |
| ہیں بچوں کو درپیش مسلے بہت |
| مسائل گھٹانا مرا کام ہے |
| رلاتا ہے بچوں کا رونا مجھے |
| سبھی کو ہنسانا مرا کام ہے |
| سبق میں نے بچوں سے سیکھا ہے یہ |
| مسلسل سکھانا مرا کام ہے |
| ضرورت ہے کرنے کی یہ بھی مجھے |
| خدا سے ملا نا مرا کام ہے |
| بہت دل ہے دکھتا جو سمجھیں نہ سب |
| سکھانا سکھانا مرا کام ہے |
| GMKHAN |
معلومات