| اچھی لگتی ہیں ہوائیں مجھ کو |
| جو ترے پاس بلائیں مجھ کو |
| کیسے ان سے میں کنارہ کر لوں |
| تری یادیں جو رجھائیں مجھ کو |
| مجھے جی کر نہیں کرنا کچھ بھی |
| جو ترے خواب سلائیں مجھ کو |
| بھری محفل میں ترا بن جاؤں |
| جو ترے پاس بٹھائیں مجھ کو |
| تری یادیں مرا سرمایہ ہیں |
| سرمحفل جو رلائیں مجھ کو |
| تو قوافی ہے مری غزلوں کا |
| مری غزلیں بھی بتائیں مجھ کو |
معلومات