| ذبیحہ کا ہم جو ارادہ کریں |
| یہ وعدہ کریں پھر یہ وعدہ کریں |
| چلیں ہم کریں آج سے کچھ نیا |
| سخاوت کریں اور عبادت کریں |
| عبادت خدا کی سخاوت بھی ہے |
| طریقت یہی ہے شریعت یہی |
| چھری ہم چلاتے ہیں بکروں پہ جو |
| چھری ہم چلائیں اناؤں پہ خد |
| تعجب ہے ان پر جو راہ خدا |
| کمائی خوشی سے لٹاتے نہیں |
| اطاعت خدا کے اصولوں کی ہے |
| نمازیں ذبیحہ عبادت یہ ہے |
| مویشی جو ہم نے کیے ہیں ذ بح |
| عبادت خدا کی اطاعت یہ ہے |
| کریں ہم تلاوت جو قرآن کی |
| امامت کریں ہم بھی اقوام کی |
| یتیموں غریبوں میں بانٹو خوشی |
| یہ دولت یہ راحت بھی بانٹو سبھی |
| انائیں بھی ہم جو کریں قرباں آج |
| حقیقی عبادت ہے قربانی یہ |
| بھلا ہو غریبوں کا چاروں طرف |
| یہ کنبہ خدا کا بکھیرا ہوا |
| ملے گا اجر تم کو بے حد بہت |
| کشادہ جو دل کو بھی کر دو بہت |
| سنا ہے بزرگوں سے ہم نے یہی |
| اگے گا وہی جو کہ بویا کبھی |
| دیے جن کو ہیں سب وسائل بہت |
| خدا کا کرم ہم وہی لوگ ہیں |
| خدا کا شکر ہم جو کر دیں ادا |
| سوائے سخاوت طریقہ نہیں |
معلومات