| وطن سے دور جا رہے ہیں لوگ کیوں |
| کہ ماں کو خود جلا رہے ہیں لوگ کیوں |
| وطن کو اپنے چھوڑ کر بھنور میں ہی |
| دیارِ غیر جا رہے ہیں لوگ کیوں |
| سبق پڑھا تھا سر اٹھا کے جینے کا |
| تو اپنا سر جھکا رہے ہیں لوگ کیوں |
| وطن مرے میں خامیاں نہیں ہیں جو |
| وہ خامیاں بتا رہے ہیں لوگ کیوں |
| وطن مرے میں خوبیاں جو خاص ہیں |
| انھی کو ہی گھٹا رہے ہیں لوگ کیوں |
| خودی کا شوق سب کو ہے تو یہ ہے کیا |
| خودی کو خود مٹا رہے ہیں لوگ کیوں |
| کمی مرے وطن میں جب کوئی نہیں |
| تو پھر یہاں سے جا رہے ہیں لوگ کیوں |
| کسی طرح جو ہے نہیں وہ ان کا گھر |
| اسی کو ہی سجا رہے ہیں لوگ کیوں |
| کسی طرح جو ہے نہیں گہر سے کم |
| اسی کو ہی لٹا رہے ہیں لوگ کیوں |
| کوئی تو جرم کر چکے ہیں سارے ہی |
| اسی کو ہی چھپا رہے ہیں لوگ کیوں |
| GMKHAN |
معلومات