| مسلسل مجھے در بدر کر رہی ہے |
| کہ چاہت تری مجھ میں گھر کر رہی ہے |
| مریض وفاتھے شب غم نے مارا |
| علاج شب غم سحر کر رہی ہے |
| ستاروں سے آگے نکل ہم بھی جاتے |
| کہ الٹا ہی منزل سفر کر رہی ہے |
| سمندر کی چاہت میں جادو ہے کیسا |
| کناروں کو مجھ پر بھنور کر رہی ہے |
| سخن ور سے پوچھو علاج محبت |
| کتاب محبت اثر کر رہی ہے |
| GMKHAN |
معلومات