| محبت کی دنیا بسانے لگے ہیں |
| حقیقت میں نفرت مٹانے لگے ہیں |
| جسے ہم نے آنکھیں ملانا سکھایا |
| ہمیں سے وہ آنکھیں چرانے لگے ہیں |
| جسے ہم نے ڈھونڈا بڑی چاہتوں سے |
| کسی اور کا گھر بسانے لگے ہیں |
| اچانک ملا تھا مجھے زندگی میں |
| بھلانے میں جس کو زمانے لگے ہیں |
| اسی نے مجھے خواب جتنے دکھائے |
| وہی خواب مجھ کو سہانے لگے ہیں |
| مرے من کی نگری کو لوٹا ہے اس نے |
| جسے ہم تونگر بنانے لگے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات