| الہی قلم کو مرے کر رواں |
| الہی قلم سے میں نعتیں لکھو ں |
| الہی قلم میں یہ تاثیر دے |
| میں لکھوں تو بس میں بھی نعتیں لکھوں |
| خوشی تو ہے بننے کی شاعر مجھے |
| خوشی یہ بھی ہے کے میں نعتیں لکھوں |
| مرےدل میں راحت کی دولت یہی |
| مری روح خوش ہے کہ نعتیں لکھوں |
| میں مدت سے سوچوں کہ نعتیں لکھوں |
| میں خوش ہوں بہت جب سے نعتیں لکھوں |
| کرم ہے ترا یہ کہ نعتیں لکھوں |
| میں بندہ ترا ہوں میں نعتیں لکھوں |
معلومات