| سیاست میں یہ کیا مقام آرہے ہیں |
| یوں لگتا ہے الٹے چلے جا رہے ہیں |
| یوں لگتا کہ مجرم سبھی ہیں یہاں پر |
| تبھی تو سبھی ہی سزا پا رہے ہیں |
| سرابوں کی بستی کے سب رہنے والے |
| خوشی سے ہی دھوکے سبھی کھا رہے ہیں |
| ضرورت ہمیں اب کہاں دشمنوں کی |
| سبھی اپنے دشمن ہوئے جا رہے ہیں |
| سبق اب پڑھائیں وفاؤں کا کیسے ؟ |
| وفا کرنے والے لٹے جا رہے ہیں |
| کیے ہم نے ایسے جرائم کے اب ہم |
| جرائم سے اپنے ہی شرما رہے ہیں |
| تھے احسان جن کے بھلایا انھی کو |
| کئی دن سے محسن وہ یاد آرہے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات