| کئی شوق میرے ابھی رہ گئے ہیں |
| مگر درد تیرے سبھی سہ گئے ہیں |
| کوئی صاحب ظلم کا ہاتھ روکے |
| اشاروں اشاروں میں ہم کہہ گئے ہیں |
| ادھر کو نہ چلنا جدھر کی ہوا ہو |
| ہمیشہ یہی بات ہم کہہ گئے ہیں |
| اجالوں کی دنیا تم اپنی بناؤ |
| اندھیروں کی دنیا میں کیوں رہ گئے ہیں |
| کبھی ظلم ہو تو سبھی بول پڑنا |
| جو کہنا ضروری تھا ہم کہہ گئے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات