| غزل |
| ہم محبت میں ہار بیٹھے ہیں |
| اس لیے اشکبار بیٹھے ہیں |
| زندگی کس طرح گزاریں گے |
| لے کے صدمے ہزار بیٹھے ہیں |
| اب جو گزرے گی زندگی ہوگی |
| دن تو اچھے گزار بیٹھے ہیں |
| آنکھ سوجی ہے رنگ پیلا ہے |
| لگتا ہے سوگوار بیٹھے ہیں |
| گر صنم سے نہیں کوئی جھگڑا |
| کا ہے کو ناگوار بیٹھے ہیں |
| جن کا دعوی ہے دینداری کا |
| بن کے وہ مال دار بیٹھے ہیں |
| جن کے باعث ملے ہیں سارے غم |
| بن کے وہ غم گسار بیٹھے ہیں |
| GMKHAN |
معلومات