| ملا ہے تو جب سے تو فرصت نہیں ہے |
| مجھے اب تو کوئی بھی حسرت نہیں ہے |
| ملی ہے مجھے تجھ سے اتنی محبت |
| مجھے اب کسی سے بھی نفرت نہیں ہے |
| ملا ہوں جو تم سے تو جانا ہے میں نے |
| محبت تو دولت ہے غربت نہیں ہے |
| محبت کے دشمن کبھی یہ نہ سمجھے |
| محبت روایت ہے بدعت نہیں ہے |
| یہ سچ ہے محبت سبھی کی ضرورت |
| سوا اس کے کوئی ضرورت نہیں ہے |
| محبت کی خاطر کرے جو بغاوت |
| قسم سے بغاوت بغاوت نہیں ہے |
| محبت کے بدلے نہ دے جو محبت |
| مجھے اس سے کوئی بھی نسبت نہیں ہے |
| کریں جو محبت خدا سے کریں ہم |
| سوا اس کے کوئی محبت نہیں ہے |
| GMKHAN |
معلومات