| میں جس راہ پر چل پڑا ہوں خوشی سے |
| بزرگوں کا میرے یہ رستہ نہیں تھا |
| چلن جو ہے میرا چلن یہ برا ہے |
| بزرگوں کا میرے چلن یہ نہیں تھا |
| عمل جو ہے میرا عمل یہ برا ہے |
| بزرگوں کا میرے عمل یہ نہیں تھا |
| بنا سوچ کے میں جو کرتا ہوں سب کچھ |
| بزرگوں میں میرے تو ایسا نہیں تھا |
| زمانے سے سیکھا ہے جو کچھ بھی میں نے |
| بزرگوں نے میرے یہ سیکھا نہیں تھا |
| جو منظر مرے سامنے ہیں حقیقت |
| بزرگوں نے میرے یہ دیکھا نہیں تھا |
| کتابوں سے جو بھی یہ میں نے پڑھا ہے |
| بزرگوں نے میرے پڑھا یہ نہیں تھا |
| ہتھیلی پہ اپنے لکھا ہے جو میں نے |
| بزرگوں نے میرے لکھا یہ نہیں تھا |
| ہے منشا جو میری یہ منشا غلط ہے |
| بزرگوں نے میرے یہ چاہا نہیں تھا |
معلومات