حلال کھانے جو کھا رہا ہے
حرام پیسے کما رہا ہے
عمل سے خالی ہے جس کی جھولی
اصول سارے بتا رہا ہے
مزاج جس کا ہے بد مذاجی
وہ میٹھی باتیں سنا رہا ہے
جو کہہ رہا تھا چلیں گے مل کے
وہی سبھی کو ستا رہا ہے
تھا جس کا وعدہ کروں گا خدمت
سبھی سے خدمت کرا رہا ہے
نظام حکمت عجب یہاں پر
کھرے کو کھوٹا بنا رہا ہے
GMKHAN

0
3