| وطن کو جو رہنے کے قابل بناتے |
| نہ یوں نو جواں چھوڑ کر اس کو جاتے |
| کتابوں کی تقدیس جو ہم سکھاتے |
| تماشا نہ دستور کا یوں بناتے |
| بہاروں کے موسم خزاں یوں نہ ہوتی |
| جو گلشن کو اپنے سبھی ہم سجاتے |
| قسم سے کمی ہم کو کوئی نہ ہوتی |
| نہ دولت کو مقصد جو یوں ہم بناتے |
| جوکھیتوں کو اپنے ہم آباد رکھتے |
| کمی پھر نہ ہوتی سبھی کو کھلاتے |
| سیاست کو خدمت بنایا جو ہوتا |
| سبھی پھر کبھی بھی سیاست نہ کرتے |
| عدالت جو انصاف کرتی ہے ہمیشہ |
| برے اس قدر یوں نہ حالات ہوتے |
| چلن جو ہمارے نرالے نہ ہوتے |
| زمانے میں یوں جگ ہنسائی نہ ہوتی |
| جو اقوام عالم میں عزت کماتے |
| سبھی کے ہی نادم جھکے سر نہ ہوتے |
| مسائل کا دریا نہ بے قابو ہوتا |
| وطن کو ہم اپنے جو اپنا بناتے |
| GMKHAN |
معلومات