| یہ نغمے وطن کے بھی گاؤ خوشی سے |
| حقائق سے پردے اٹھاؤ خوشی سے |
| مرا یہ وطن ہے میں اس کا ہوں مالک |
| یہ احساس تم بھی جگا ؤ خوشی سے |
| مرے اس وطن میں ہو منشا بھی میری |
| مرے حکم کو تم نبھاؤ خوشی سے |
| قانون وطن ہو تحفظ کو میرے |
| مرے دست و بازو ہو جاؤ خوشی سے |
| نشانی بزرگوں کی میرا وطن ہے |
| نشانی کو تم بھی بچاؤ خوشی سے |
| یہ ارض وطن ہے محبت کی مٹی |
| محبت کو تم بھی ا گاؤ خوشی سے |
معلومات