| سیاسی کرشمے عجب گل کھلائیں |
| پرندے انھیں کے سبھی چہچہایئں |
| چمن میں ہے رونق انھیں بلبلوں سے |
| قصیدے وڈیروں کے جو گنگنائیں |
| وفادار ہیں جو سیاسی گھروں کے |
| وہی مسندوں کے مزے بھی اٹھائیں |
| نہ انصاف کوئی نہ منصف یہاں ہے |
| یہی ہم کو سارے ہی پھر پھر بتائیں |
| قصور اس میں کوئی کہاں ہے کسی کا |
| ہمارے ہی اپنے ہمیں تو ستائیں |
| کبھی تھے جو چلتے ہمیشہ ہی سیدھے |
| ہمیں الٹا رستہ وہی تو دکھایئں |
| نہیں جن کو قسمت کا اپنی پتہ ہے |
| وہ قسمت ہماری ہی ہم کو بتائیں |
| GMKHAN |
معلومات