| محبت اثر یوں دکھانے لگی ہے |
| کہ جاڑے میں ہی یہ جلانے لگی ہے |
| نہیں مجھ کو خود پر رہا اب تو قابو |
| مجھے اس کی چاہت ستانے لگی ہے |
| جسے ہم نے چاہا زمانے سے بہتر |
| وہی ہم کو اب تو بھلانے لگی ہے |
| ہمیں اپنا محسن جو خود مانتی تھی |
| وہ احسان اپنے جتانے لگی ہے |
| وہ محفل ہماری کی تھی جاں قسم سے |
| جو محفل سے ہم کو اٹھانے لگی ہے |
| جو ہستی مری کی بنی تھی نشانی |
| نشاں اپنے سارے مٹانے لگی ہے |
| کبھی تم نہ کرنا محبت کسی سے |
| سبق وہ مجھے یہ سکھانے لگی ہے |
| GMKHAN |
معلومات