| تری یادیں ستاتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور |
| ترے قصے سناتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور |
| میں تجھ کو یاد کرتا ہوں میں تجھ سے باتیں کرتا ہوں |
| تری یادیں لبھاتی ہیں مرے بچپن کے حاصل پور |
| میں جتنا دور جاتا ہوں تو اتنا پاس آتا ہے |
| تو مقناطیس جیسا ہے مرے ساجن کے حاصل پور |
| میں تیرے بن ادھورا ہوں تو میرے بن ادھورا ہے |
| کریں دونوں کو پورا ہم مرے ساجن کے حاصل پور |
| مجھے حیرت بھی ہوتی ہے ترے ہر ایک منظر سے |
| نیا عالم ہے تیرا یوں مرے پچپن کے حاصل پور |
| میں سڈنی اور لندن میں بھی کھویا کھویا رہتا ہوں |
| میں تیرے بن ادھورا ہوں مرے آنگن کے حاصل پور |
| مرے دل پر ہے نقشہ نقش تیرا ایسے بچپن سے |
| تو باغوں میں نمایاں ہے مرے جامن کے حاصل پور |
| میں دامن گیر ہوں اس کا وہ دامن گیر ہے میرا |
| ہمیں اک ساتھ رہنا ہے مرے دامن کے حاصل پور |
| مرے قاتل حساب خوں بہا بھی بخش دیتا ہوں |
| میں تیرے بن کہاں جاؤں مرے دشمن کے حاصل پور |
| میں تجھ بن رہ نہیں سکتا یہ صدمہ سہ نہیں سکتا |
| میں واپس لوٹ آیا ہوں میرے بچپن کے حاصل پور |
| GMKHAN |
معلومات