| اگر دھوکہ حقیقت ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر الٹا بھی سیدھا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر بایاں بھی دایاں ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر مغرب بھی مشرق ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر ظالم حکومت ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر قاتل معزز ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر انصاف بکتا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر جھوٹا بھی سچا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر ڈاکو محافظ ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر دہقان بھوکا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر منصف بھی ڈرتا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر تاریخ جھوٹی ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر سوچوں پہ پہرا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر سلطان ظالم ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر قانون اندھا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر منزل نہ ملتی ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر خدمت دکھاوا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر مقروض ملت ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر تعلیم ناقص ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر رہبر اکیلا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| اگر دستور ٹوٹا ہو |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
| میں اب پاگل سا لگتا ہوں |
| مجھے حیرت نہیں ہوتی |
معلومات