| محبت کی عدالت میں وکالت بھی نہیں ہوتی |
| سزا بھی سخت ہوتی ہے ضمانت بھی نہیں ہوتی |
| محبت کھیل ایسا ہے امانت کے اصولوں کا |
| امانت کے اصولوں میں خیانت بھی نہیں ہوتی |
| محبت کر تو لیتے ہم مگر یہ کام مشکل ہے |
| محبت میں سہولت کی اجازت بھی نہیں ہوتی |
| خسارے اتنے ملتے ہیں محبت کی تمازت میں |
| خساروں کی حرارت میں رعایت بھی نہیں ہوتی |
| بہت بے چین رکھتے ہیں محبت کے خسارے بھی |
| محبت کے خساروں کی وضاحت بھی نہیں ہوتی |
| GMKHAN |
معلومات