| نہ ہارا ہوں میں اور نہ جیتا ہے دل بر |
| عجب ہو رہی ہے لڑائی ہماری |
| میں دل میں ہوں اس کے وہ دل میں ہے میرے |
| عجب ہو رہی ہے جدائی ہماری |
| رقیبوں نے مل کر دعا ہم کو دی ہے |
| عجب ہو رہی ہے دوائی ہماری |
| ملے ہم کو پھولوں کے بدلے ہیں کانٹے |
| عجب ہو رہی ہے سگائی ہماری |
| برے ہیں ہمیں اور وہ سارے ہیں اچھے |
| عجب ہورہی ہے برائی ہماری |
معلومات