| عجیب چکر چلا رہے ہیں |
| زمیں فلک سے ملا رہے ہیں |
| کبھی نہ ایسا کسی نے دیکھا |
| وطن کو جیسے چلا رہے ہیں |
| کوئی تو ایسی پڑی ضرورت |
| جو ہاتھ سب سے ملا رہے ہیں |
| نہیں ہے دستور میں کوئی بھی |
| سبق وہ ایسا پڑھا رہے ہیں |
| مروتوں کا پیام سارا |
| یہ آج کس کو سنا رہے ہیں |
| خبر ملی تھی کہ جیت اس کی |
| یہ جیت کس کی دکھا رہے ہیں |
| الٹ گئیں ان کی ساری چالیں |
| کبھی ادھر جو خدا رہے ہیں |
معلومات