نفس کی نادانیاں
عشق کی رسوائیاں
قلب کی رنگینیاں
عقل کی حیرانیاں
خلق کی تابانیاں
جہل کی تاریکیاں
قرب کی خوشحالیاں
وصل کی بدحالیاں
ظلم کی بربادیاں
رحم کی آبادیاں
نور کی رعنائیاں
وقت کی قربانیاں
علم کی سلطانیاں
فکر کی آسانیاں
جیت کی مشہوریاں
ہار کی گمنامیاں
باپ کی مزدوریاں
امی کی مجبوریاں
زندگی کا کھیل ہیں
زندگی کا کھیل ہیں

0
50