تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Tasadduq Ali
@9565006868
28 مارچ 2025
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
دیتی ہے جِلا روح کو تنویرِ فلسطین
اہلِ وفا کے دل پہ ہے تحریرِ فلسطین
نبیوں کا ٹھکانہ ہے اور قبلۂِ اوّل
کیا خوب لکھی رب نے ہے تقدیرِ فلسطین
بارکنا حولہ سے یہ ہوتا ہے اجاگر
قرآن میں مرقوم ہے توقیرِ فلسطین
اہلِ وفا کے دل پہ ہے تحریرِ فلسطین
0
7
24 مارچ 2025
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
غم کی چھائی ہے گھٹا عید منائیں کیسے
ہم سے نا خوش ہے خدا عید منائیں کیسے
آزمائش کی گھڑی آئی ہے اب امت پر
سر پہ ظالم ہے کھڑا عید منائیں کیسے
کوئی مظلوم ہے مجبور ہے محصور یہاں
درد و غم آہ و بکا عید منائیں کیسے
ہم سے ناخوش ہے خدا عید منائیں کیسے
0
12
5 فروری 2025
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
رحمتوں کا ہر طرف یہ شامیانہ دیکھئے
منظرِ دستار کتنا ہے سہانا دیکھئے
فضلِ رب سے آ گئی ساعت مبارک آ گئی
رشک کرتا شادمانی میں زمانہ دیکھئے
نور و نکہت کی مسلسل ہو رہی ہیں بارشیں
خوشیوں کا بجنے لگا ہے شادیانہ دیکھئے
منظرِ دستار ہے کتنا سہانا دیکھئے
0
10
20 جنوری 2025
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
رحمت و نور کی واللہ گھٹا ملتی ہے
ماں کی آغوش میں جنت کی ہوا ملتی ہے
ہر گھڑی سر پہ مِرے رکھتی ہے دستِ شفقت
ماں کے لب سے مجھے ہر وقت دعا ملتی ہے
مسکرا کے جو چھپا لیتی ہے دکھ درد سبھی
ماں کی وہ ذات ہے جس میں یہ ادا ملتی ہے
ماں کی آغوش میں جنت کی ہوا ملتی ہے
0
7
19 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
بڑا ذیشان ہے رتبہ مِرے مسعود غازی کا
چلا ہے دہر میں سکّہ مِرے مسعود غازی کا
طفیلِ حضرتِ مولا علی و فاطمہ زہرا
عطا کر دے خدا! صدقہ مِرے مسعود غازی کا
سوالی غیر کے در کا وہ ہرگز ہو نہیں سکتا
بنا ہے جو کوئی منگتا مِرے مسعود غازی کا
چلا ہے دہر میں سکّہ مِرے مسعود غازی کا
0
4
13 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
دیارِ عشق کا منظر علی علی کہکر
بیان کرتا ثناگر علی علی کہکر
یزیدیوں کے کلیجے دہل گئے رن میں
حسین مارتے خنجر علی علی کہکر
علی کے نام میں تاثیر ایسی ہے بے شک
سکون پاتا ہے مضطر علی علی کہکر
حسین مارتے خنجر علی علی کہکر
0
11
8 جنوری 2025
غزل
Tasadduq Ali
@9565006868
میرے پژمردہ ہیں حالات خدا خیر کرے
دل میں اغیار کے خدشات خدا خیر کرے
کرتے کردار پہ وہ بات خدا خیر کرے
منفی خود جنکی ہیں عادات خدا خیر کرے
جن کی تقدیر میں جلوت کی ملی رعنائی
آج خلوت کے ہیں لمحات خدا خیر کرے
خدا خیر کرے
0
46
6 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
قسمت مِری جگا دو اجمیر والے خواجہ
بگڑی مِری بنا دو اجمیر والے خواجہ
مشکل کشا کے صدقے صدقے میں مصطفےٰ کے
صدقہ مجھے کھِلا دو اجمیر والے خواجہ
قدموں میں گر کے جوگی جے پال بولتا ہے
رب سے مجھے مِلا دو اجمیر والے خواجہ
قسمت مِری جگا دو اجمیر والے خواجہ
0
15
5 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
خواجۂِ ہند کا دربار ہاں پیارا دیکھا
ہم نے اجمیر میں جنت کا نظارہ دیکھا
پڑ گئی جس پہ ہے اِک بار نگاہِ رحمت
اس کی قسمت کا بلندی پہ ستارہ دیکھا
مشکلوں میں ہے پڑی زیست کرم ہو خواجہ!
غم کی اس دھوپ میں تیرا ہی سہارا دیکھا
ہم نے اجمیر میں جنت کا نظارہ دیکھا
0
9
5 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
تمہارا ہی سہارا ہے معین الدین اجمیری
یہی دل نے پکارا ہے معین الدین اجمیری
رسولِ پاک نے بھیجا ہے جس کو ہند کی نگری
علی کا وہ دلارا ہے معین الدین اجمیری
ملی ایمان کی دولت تمہاری ہی بدولت ہے
بڑا احساں تمہارا ہے معین الدین اجمیری
تمہارا ہی سہارا ہے معین الدین اجمیری
0
16
3 جنوری 2025
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
زمینِ کفر پر ایسی لکھی تحریر خواجہ نے
بدل ڈالی ہے بھارت کی میاں تصویر خواجہ نے
یکا یک زلزلہ آیا اجی ایوانِ باطل میں
لگائی جب صدائے نعرۂِ تکبیر خواجہ نے
نگاہِ ناز سے جوگی کو عبداللہ کر ڈالا
پلٹ دی اس طرح جے پال کی تقدیر خواجہ نے
بدل ڈالی ہے بھارت کی میاں تصویر خواجہ نے
1
12
20 اکتوبر 2024
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
ملتی ہے دل کو راحت حاجی علی کے در پر
ہوتی ہے پوری حاجت حاجی علی کے در پر
مچھلی ہے کرتی مدحت حاجی علی کے در پر
چل دیکھ! یہ کرامت حاجی علی کے در پر
چہرے پہ آتی فرحت حاجی علی کے در پر
رب نے ہے دی وہ برکت حاجی علی کے در پر
ملتی ہے دل کو راحت حاجی علی کے در پر
0
18
18 اپریل 2023
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
بخشش کی رات ہے یہ شفاعت کی رات ہے
کر لے! خدا کو راضی عبادت کی رات ہے
قسمت سے مل گئی ہے مبارک گھڑی تجھے
سجدہ قیام اور تلاوت کی رات ہے
اس رات کے طفیل گناہوں سے پاک کر
مولیٰ تِرے کرم کی عنایت کی رات ہے
بخشش کی رات ہے یہ شفاعت کی رات ہے
0
55
1 اپریل 2023
قطعہ
Tasadduq Ali
@9565006868
احمق بنا رہے ہیں جو اپریل فول پر
شرمندہ ہونگے دیکھنا وہ اپنی بھول پر
اسلام میں حرام ہے رسمِ یہودیت
مسلم نہیں چلیں گے یہودی اصول پر
اپریل فول
0
58
31 مارچ 2023
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
شہنشاہوں سے بہتر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا
محمد ﷺ کا قلندر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا
نبی ﷺ کی نعت گوئی سے ملی ہے برتری مجھ کو
مقدر کا سکندر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا
میں سنّی قادری رضوی بریلی میرا مرکز ہے
رضاخاں کا میں نوکر ہوں مجھے ہلکے میں مت لینا
مجھے ہلکے میں مت لینا
0
179
4 جنوری 2022
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
فیض کا واللہ چشمہ ہر گھڑی نظروں میں ہے
حافظِ ملت کا روضہ ہر گھڑی نظروں میں ہے
ہر مخالف کا عمل سے آج دینا ہے جواب
خوبصورت ایک جملہ ہر گھڑی نظروں میں ہے
تازگی جس نے عطا کر دی جہانِ علم میں
وہ حسیں پر نور چہرہ ہر گھڑی نظروں میں ہے
منقبت در شان حضور حافظِ ملت علیہ الرحمۃ و الرضوان
0
90
23 دسمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بدلتی جس جگہ قسمت مقدر بھی سنورتے ہیں
چلو بغداد چلتے ہیں چلو بغداد چلتے ہیں
فرشتے حور و غلماں جنکی چوکھٹ پر ٹہلتے ہیں
چلو بغداد چلتے ہیں چلو بغداد چلتے ہیں
عقیدہ ہے ہمارا آپ جو چاہیں عطا کر دیں
نظر پڑ جائے ادنیٰ پر شہنشاہ با خدا کر دیں
چلو بغداد چلتے ہیں
0
152
8 دسمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بہت مشکل میں ہے بندہ الٰہی رحم فرما دے
غموں کا سر پہ ہے پہرہ الٰہی رحم فرما دے
مِرے احوال پژمردہ گناہوں پر ہوں شرمندہ
جھکا ہے شرم سے چہرہ الٰہی رحم فرما دے
تِرے در کے سِوا میرا نہ ماویٰ نا کوئی ملجا
مِرے حالات ہیں خستہ الٰہی رحم فرما دے
الٰہی رحم فرما دے
0
77
2 دسمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
کیا ہے کفر نے ہم سے بغاوت بابری مسجد
نہ بھولیں گے کبھی تیری شہادت بابری مسجد
وہ دن تاریخ جس میں کی گئی مسمار مسجد کو
قیامت ہے قیامت ہے قیامت بابری مسجد
ہمارے ملک میں مظلوم کو ملتی سزائیں ہیں
یہاں ظالم کو ملتی ہے ضمانت بابری مسجد
بابری مسجد
2
83
23 نومبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بختِ خفتہ کو جگاتے ہیں رسولِ عربی
روتی آنکھوں کو ہنساتے ہیں رسولِ عربی
میرے جرموں کو اجاگر نہیں ہونے دیتے
اس طرح لاج بچاتے ہیں رسولِ عربی
چاند شرما کے نگاہوں کو جھکا لیتا ہے
رخ سے گر پردہ اٹھاتے ہیں رسولِ عربی
میرے جرموں کو اجاگر نہیں ہونے دیتے
0
162
17 نومبر 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
سنو! بغداد والے کی ولایت ایسی ہوتی ہے
پڑھایا چور کو کلمہ کرامت ایسی ہوتی ہے
تسلی آپ دیتے ہیں مُرِیدِی لَا تخف کہکر
یقیناً غوث اعظم کی لطافت ایسی ہوتی ہے
سخی ابنِ سخی داتا محی الدین جیلانی
عطا کرتے ہیں بِن مانگے سخاوت ایسی ہوتی ہے
پڑھایا چور کو کلمہ کرامت ایسی ہوتی ہے
0
92
7 نومبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
قلبِ عدو پہ رعب کا اک ایسا باب لکھ
جب جب قلم اٹھا تو فقط انقلاب لکھ
میں نے تو ہر حساب کا چٹھاّ الٹ دیا
اپنا ذرا سا تو بھی کوئی احتساب لکھ
مظلوم کو دِکھائے گا کب تک تو زیر زیر
ظالم کے ظلم کا بھی کوئی سدّ باب لکھ
جب جب قلم اٹھا تو فقط انقلاب لکھ
0
93
6 نومبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
فلک پر جگمگاتا ہے ستارہ غوث اعظم کا
مقدر بھی بدل دیتا اشارہ غوث اعظم کا
بنا دے یا خدا مجھ کو دِوانہ میر میراں کا
نگاہوں میں رہے ہر پل نظارہ غوث اعظم کا
عقیدت شاہِ جیلاں کی ہمارے کام آتی ہے
مصیبت سے بچاتا ہے سہارا غوثِ اعظم کا
فلک پر جگمگاتا ہے ستارہ غوث اعظم کا
0
958
27 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
خدا کا نور بن کے مصطفیٰﷺ صلِّ علیٰ آئے
مبارک آمنہ بی بی تِرے گھر مصطفیٰ ﷺآئے
اجالا ہی اجالا ہو گیا ہر سو زمانے میں
عرب کی سر زمیں پر جب حبیبِ کبریا آئے
زباں پر ربِّ ہب لی امتی امت کا غم لےکر
قسم اللہ کی دنیا میں محبوبِ خدا آئے
حلیمہ گھر تِرے جب سے محمد مصطفیٰﷺ آئے
0
94
15 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
جگمگانے لگے آج ارض و سما
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰﷺ
گونجتی ہر طرف مرحبا کی صدا
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰ ﷺ
گل کو خوشبو کلی کو جوانی ملی
روتی انکھیاں کو ہے شادمانی ملی
آگئے مصطفیٰ ﷺ آگئے مصطفیٰﷺ
0
849
12 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
رقم ہو کس طرح ہم سے بھلا رتبہ محمدﷺ کا
خدا خود کر رہا ہے دیکھ لو چرچا محمدﷺ کا
نبیﷺکو مالکِ کون و مکاں رب نے بنایا ہے
ملائک بانٹتے گھر گھر میں ہیں صدقہ محمدﷺ کا
فلک کا چاند بھی نظریں جھکا کے جگمگاتا ہے
چمکتا جب سے دیکھا ہے حسیں چہرہ محمدﷺ کا
خدا خود کر رہا ہے دیکھ لو! چرچا محمدﷺ کا
0
98
12 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بگڑی ہر بات بنائیں گے مدینے والے
سوئی قسمت کو جگائیں گے مدینے والے
بزمِ سرکار سجایا ہوں عقیدہ ہے مِرا
گھر پہ تشریف بھی لائیں گے مدینے والے
دل میں سرکار کی چاہت کا خزینہ رکھنا
خواب میں جلوہ دِکھائیں گے مدینے والے
بگڑی ہر بات بنائیں گے مدینے والے
0
222
11 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
ادھر ہے کفر کا لشکر ادھر ابو طالب
مِرے حضورﷺ پہ رکھتے نظر ابو طالب
نبی ﷺ کے واسطے تنہا جہاں سے لڑ سکتے
قسم خدا کی وہ رکھتے جگر ابو طالب
مجال کس کی جو الجھے رسولِ اکرمﷺ سے
ہمیشہ رہتے جو سینہ سپر ابو طالب
ادھر ہے کفر کا لشکر ادھر ابو طالب
0
54
2 اکتوبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
جہاں میں حکمرانی ہے امام احمد رضا خاں کی
بریلی راجدھانی ہے امام احمد رضاں خاں کی
رضا کا صدقہ کھاتے ہیں رضا کے گن بھی گاتے ہیں
مکمل زندگانی ہے امام احمد رضا خاں کی
امام احمد رضا خاں کا زمانہ ہو گیا شیدا
یہ دنیا بھی دِوانی ہے امام احمد رضا خاں کی
بریلی راجدھانی ہے امام احمد رضا خاں کی
0
126
22 ستمبر 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
کس طرح ہوتی رقم ہم سے بڑائی تیری
جن و انساں ہی نہیں ساری خدائی تیری
ناز تقویٰ پہ عبادت پہ نہ سجدے پہ مِرا
مجھ سیہ کار کو کافی ہے گدائی تیری
اعلیٰ حضرت نے کہا کعبے کا کعبہ تجھ کو
بر سرِ عرش ہے واللہ رسائی تیری
ساری خدائی تیری
0
183
20 ستمبر 2021
مرثیہ
Tasadduq Ali
@9565006868
میرا رفیق دلبر اِک یار چل دیا ہے
غمگین آج کر کے دلدار چل دیا ہے
تسکین میرے دل کو دیتی تھیں جسکی باتیں
جانے سے اسکے لگتا سنسار چل دیا ہے
آنکھیں برس رہی ہیں ہر سو مچا ہے ماتم
چہرہ تھا جس کا مثلِ گلنار چل دیا ہے
غمگین آج کر کے دلدار چل دیا ہے
0
59
15 ستمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
رازِ دل اپنا چھپایا کیجئے
زخم کھا کے مسکرایا کیجئے
عشق میں گر چاہئے رسوائیاں
بے وفا سے دل لگایا کیجئے
جانتا ہوں آپ کتنے ہیں صحیح
مجھ پہ مت انگلی اٹھایا کیجئے
زخم کھا کے مسکرایا کیجئے
0
87
15 ستمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
دلِ مضطرب کی بڑھی بیقراری
مدینے میں جانے کو جی چاہتا ہے
دیا زخم جو ہے زمانے نے مجھ کو
نبی سے دِکھانے کو جی چاہتا ہے
وہ شہرِ محبت ہمارا مدینہ
دل و جان سے ہم کو پیارا مدینہ
مدینے میں جانے کو جی چاہتا ہے
0
330
13 ستمبر 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
مجھ پہ گر پیارے محمد کی نظر ہو جائے
ہر خطر سے مِرا واللہ گزر ہو جائے
مار دی جائے گی چہرے پہ عبادت ساری
جس کے دل میں شہِ بطحا سے مکر ہو جائے
کون کہتا ہے؟ مسلمان میں طاقت نہ رہی
زیر کو چاہیں تو پل بھر میں زبر ہو جائے
آہ کر دوں تو محمد کو خبر ہو جائے
0
109
1 ستمبر 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
جب بھی سرکار کے کوچے کی ہوا ملتی ہے
ہم سے بیمار کو بس اس سے شفا ملتی ہے
شاہِ بطحا کی پڑی جس پہ نگاہِ رحمت
اس کو اللہ تعالیٰ کی رضا ملتی ہے
آؤ بیمارو! مسیحائے زمن کے در پر
سارے امراض کی اس در پہ دوا ملتی ہے
جس کو سرکار کے قدموں میں قضا ملتی ہے
1
131
30 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
آج خوشیوں کا سماں کتنا سہانا ہو گیا
سنتِ سرکار سے روشن گھرانا ہو گیا
صدقۂ مشکل کشا کرب و بلا غوث الوریٰ
صدقۂ خواجہ پیا وارث علی سمناں پیا
صدقۂ کل اولیاء دولہے میاں کو ہو عطا
ان کی چاہت میں قسم سے آج آنا ہو گیا
سہرا
0
205
30 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
مرتبہ کتنا ہے ذیشان کچھوچھہ والے
آپ سمناں کے ہیں سلطان کچھوچھہ والے
مجھ پہ اک بار عنایت کی نظر ہو جائے
میری بخشش کا ہو سامان کچھوچھہ والے
آپ کے در پہ فرشتے بھی سلامی دیتے
آپکی اونچی بہت شان کچھوچھہ والے
آپ سمناں کے ہیں سلطان کچھوچھہ والے
0
201
26 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
انانیت میں ہمیشہ وہ چور رہتے ہیں
دل و دماغ میں جنکے فتور رہتے ہیں
انا پرست، دغا باز، بے وفا، بد خو،
تمہارے کوچے میں سب بےشعور رہتے ہیں
خلافِ ظلم نہیں کھلتی اب زباں کوئی
ہمارے شہر میں اہلِ قبور رہتے ہیں
ہمارے شہر میں اہلِ قبور رہتے ہیں
1
242
19 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
گھر بار سب لٹایا رب کی رضا کی خاطر
اسلام کو بچایا رب کی رضا کی خاطر
ظلم و ستم مٹانے دینِ نبی بچانے
میرا حسین آیا رب کی رضا کی خاطر
بچپن میں ایک وعدہ نانا سے جو کیا تھا
کربل میں وہ نبھایا رب کی رضا کی خاطر
رب کی رضا کی خاطر
0
95
16 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
حسینِ پاک کا کربل میں جانا یاد آتا ہے
بہتّر زخم کھا کے مسکرانا یاد آتا ہے
کٹا کے سر بچایا دین کو سبطِ پیمبر نے
وہ کنبہ یاد آتا ہے گھرانا یاد آتا ہے
ضرورت گر پڑی نانا لہو اپنا بہا دیں گے
کیا بچپن میں جو وعدہ نبھانا یاد آتا ہے
بہتّر زخم کھا کے مسکرانا یاد آتا ہے
0
296
15 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بُستانِ مصطفیٰ کو سجایا حسین نے
گردن کو کربلا میں کٹایا حسین نے
نام و نشاں یزید کا جس نے مٹا دیا
خونِ جگر سے دین بچایا حسین نے
ظلم و ستم کو سہہ لیا اف تک نہیں کیا
بچپن کا ایک وعدہ نِبھایا حسین نے
گردن کو کربلا میں کٹایا حسین نے
0
126
6 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
آفاق میں بلند ہے رتبہ حسین کا
اللہ کا حبیب ہے نانا حسین کا
حسن و حسین فاطمہ حضرت علی کی ذات
بے مثل ہے جہان میں کنبہ حسین کا
کرب و بلا سے ایسی جسارت ہے مل گئی
جھکتا نہیں کہیں بھی دِوانہ حسین کا
آفاق میں بلند ہے رتبہ حسین کا
0
445
4 اگست 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
کبھی ساون کی بارش بھی وبالِ جان بن جاتی
کہیں آتی نہیں جلدی کہیں مہمان بن جاتی
اگر محبوب سے ملنے کا کر لیتا کوئی وعدہ
ہمارے واسطے بارش سنو! طوفان بن جاتی
کہیں سرسبز شادابی کہیں پر قحط سالی ہے
کسی کی زندگی بنتی کہیں شمشان بن جاتی
ساون کی بارش
0
83
20 جولائی 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
کلمۂِ حق جب سنایا ہے خلیل اللہ نے
ظلم کو جڑ سے مٹایا ہے خلیل اللہ نے
چل دیئے بیباک ہوکے آتشِ نمرود میں
عشق کا مطلب بتایا ہے خلیل اللہ نے
ابتلائے رب تعالیٰ میں رہے ثابت قدم
خواب کو سچ کر دِکھایا ہے خلیل اللہ نے
چل دیئے بیباک ہوکے آتشِ نمرود میں
0
111
10 جولائی 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
درِ رسول پہ اے کاش حاضری ہوتی
مِری زباں پہ محمد کی شاعری ہوتی
لکھوں میں نعتِ نبی جاکے کوچۂِ جاناں
مِرے نصیب میں مولیٰ! یہ بندگی ہوتی
میں ناز کرتا نصیبے پہ ہر گھڑی مولیٰ!
تِرے حبیب کے جو در کی نوکری ہوتی
درِ رسول پہ اے کاش حاضری ہوتی
0
164
10 جولائی 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
مل رہا ہے عشق کا بھی ضابطہ فردوس میں
مصطفےٰ کے در سے جاتا راستہ فردوس میں
روضۂِ اقدس کی جالی وہ محمد کا نگر
یاد آتا ہے مدینہ باخدا فردوس میں
آمنہ کے لال دیکھو! آرہے ہیں شان سے
جھک گئے حور و ملائک برملا فردوس میں
مصطفیٰ کے در سے جاتا راستہ فردوس میں
0
113
5 جولائی 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
ہر گھڑی مجھکو رلا دیتی ہیں میری آنکھیں
جانبِ بطحا دِکھا دیتی ہیں میری آنکھیں
قافلہ جب کوئی جاتا ہے مدینے کی طرف
اشک آنکھوں سے بہا دیتی ہیں میری آنکھیں
جب خیالوں میں محمد کا نگر آتا ہے
دل میں امید جگا دیتی ہیں میری آنکھیں
میری آنکھیں
1
127
3 جولائی 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
زمیں خوبصورت سما خوبصورت
مدینے کی ساری فضا خوبصورت
خدا تجھ کو رکھے ہمیشہ سلامت
مِری ماں کے لب کی دعا خوبصورت
مجھے بھی بنالو مدینے کا قیدی
ملے کوئی ایسی سزا خوبصورت
مدینے کی ساری فضا خوبصورت
0
85
28 جون 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
قابلِ تکریم ہے اونچی ہے عظمت جان لے
ماں کے قدموں کے تلے تیری ہے جنت جان لے
بختِ خفتہ کو اجاگر ماں کی کر دیتی دعا
کامرانی با خدا ملتی مسرت جان لے
رحمت و انوار میرے گھر پہ ہیں سایہ فگن
بالیقیں یہ ماں کے قدموں کی ہے برکت جان لے
ماں کے قدموں کے تلے تیری ہے جنت جان لے
0
98
26 جون 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
ظالم کی قیادت ہے ذرا دیکھ کے چلنا
نفرت کی سیاست ہے ذرا دیکھ کے چلنا
تو بات کیا کرتا تھا جن اچھے دنوں کی
در اصل قیامت ہے ذرا دیکھ کے چلنا
مقتول کو کر دیتی ہے اک آن میں قاتل
گودی یہ صحافت ہے ذرا دیکھ کے چلنا
نفرت کی سیاست ہے ذرا دیکھ کے چلنا
1
69
8 جون 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
نظر میں ہر گھڑی جلوہ ہے میرے مرشد کا
دل و دماغ پہ پہرہ ہے میرے مرشد کا
خدا بھی دیکھ کے چہرے کو یاد آ جائے
قسم خدا کی وہ چہرہ ہے میرے مرشد کا
بہار آج تلک اس چمن میں باقی ہے
جہاں پہ پڑ گیا تلوا ہے میرے مرشد کا
دل و دماغ پہ پہرہ ہے میرے مرشد کا
0
221
5 جون 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
حسنِ یوسف نہ تمنائے زلیخا دیکھوں
دل کی چاہت ہے محمد کا ہی چہرہ دیکھوں
راس آئے نہ مجھے کوئی بھی دلکش منظر
آخری سانس تلک گنبدِ خضریٰ دیکھوں
جب نکیرین کریں قبر میں پرسش مجھ سے
ہر گھڑی میرے نبی آپ کا جلوہ دیکھوں
حسنِ یوسف نہ تمنائے زلیخا دیکھوں
0
111
5 اپریل 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
خطۂِ ہند کے حالات بہت نازک ہیں
حاکمِ وقت کے خدشات بہت نازک ہیں
میرے کردار کی اصلاح چلے وہ کرنے
جنکی خود دیکھ لو عادات بہت نازک ہیں
چور ڈاکو کی جماعت ہے سنو ! کرسی پر
ملک کے واسطے خطرات بہت نازک ہیں
خطۂ ہند کے حالات بہت نازک ہیں
0
152
3 اپریل 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
مشکلیں ہوتی ہیں آسان مدینے میں چلو!
خالی بھر جاتے ہیں دامان مدینے میں چلو!
درد و غم رنج و الم دور چلے جاتے ہیں
دل میں رہتا نہیں خلجان مدینے میں چلو!
بارشِ نور مدینے میں برستی رم جھم
پھول کا لگتا ہے گلدان مدینے میں چلو!
مشکلیں ہوتی ہیں آسان مدینے میں چلو
0
142
22 مارچ 2021
نظم
Tasadduq Ali
@9565006868
کبھی جذبات سے لڑتی کبھی لمحات سے لڑتی
وہ اک مفلس کی بیٹی ہے جو ہر حالات سے لڑتی
بہت سپنے سجوتی ہے اچانک دفن کر دیتی
وہ دن کو کاٹ لیتی ہے مگر پھر رات سے لڑتی
کبھی ماں باپ کی حالت پہ وہ افسردہ ہو جاتی
سجاکے اشک آنکھوں میں بھری برسات سے لڑتی
مفلس کی بیٹی
1
2
233
21 مارچ 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
عطا رب نے تِرے بازو میں کی ہے قوتِ مرداں
لرزتے تھے تِرے ہی نام سے قیصر شہِ ایراں
زباں پر نعرۂِ تکبیر دل میں خوف مولیٰ کا
قدم جنبش نہیں کھاتے اگر تھے بے سر و ساماں
عزائم دیکھ کے افلاک بھی تیرے قدم چومیں
تِری ہمت پہ نازاں تھے فرشتے حور اور غلماں
مردِ مجاہد
0
316
17 مارچ 2021
برائے تنقید
Tasadduq Ali
@9565006868
اب خباثت بھرے فرمان سے ڈر لگتا ہے
ہر گھڑی ملک کے سلطان سے ڈر لگتا ہے
آگ نفرت کی جو بھارت میں لگا دیتا ہے
نا سمجھ ایسے ہی شیطان سے ڈر لگتا ہے
دھرم کے نام پہ تو کرتا ہے قتل و غارت
تیری بھگتی تِرے بھگوان سے ڈر لگتا ہے
تیری بھگتی تِرے بھگوان سے ڈر لگتا ہے
0
122
1 مارچ 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
دھوم دھرتی فلک پر مچی ہے
جب نبی کی ولادت ہوئی ہے
صبحِ صادق کی دلکش گھڑی ہے
جب نبی کی ولادت ہوئی ہے
ذرّے ذرّے سنو ! جگمگاتے
چاند سورج سے آنکھیں مِلاتے
جب نبی کی ولادت ہوئی ہے
0
136
28 فروری 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
نعتِ احمد گنگناؤں سبز گنبد دیکھ کر
حالِ دل اپنا سناؤں سبز گنبد دیکھ کر
یا خدا قسمت میں لکھ دے ایک دن کوئے نبی
میں مدینے جاؤں آؤں سبز گنبد دیکھ کر
رحمتِ نورِ مجسم کے نگر کی خاک کو
آنکھ کا سرمہ بناؤں سبز گنبد دیکھ کر
نعتِ احمد گنگناؤں سبز گنبد دیکھ کر
0
224
23 فروری 2021
مرثیہ
Tasadduq Ali
@9565006868
دارِ فانی کو تجھے چھوڑ کے جانا ہوگا
موت سے بچنے کا کوئی نہ بہانہ ہوگا
خالی آیا ہے چلا جائے گا خالی خالی
کوئی دولت نہ تِرے ساتھ خزانہ ہوگا
ہر جنازے سے تجھے ملتا ہے درسِ عبرت
آج ہم جاتے ہیں کل تجھ کو بھی آنا ہوگا
موت سے بچنے کا کوئی نہ بہانہ ہوگا
0
319
9 فروری 2021
رباعی
Tasadduq Ali
@9565006868
نفرت کی بات ہے نہ سیاست کی بات ہے
بزمِ نبی میں نعتِ رسالت کی بات ہے
سجدے میں سر جھکاتے ہیں اللہ کے حبیب
محشر میں عاصیوں کی شفاعت کی بات ہے
جاؤں گا ایک روز محمد کے شہر میں
انکے کرم کی بات عنایت کی بات ہے
انکے کرم کی بات عنایت کی بات ہے
0
125
4 فروری 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
جانشینِ مصطفیٰ صدیق ہیں صدیق ہیں
دلبرِ شاہِ ہدیٰ صدیق ہیں صدیق ہیں
خیبر و خندق حنین و بدر ہو چاہے احد
کفر کی خاطر قضا صدیق ہیں صدیق ہیں
عشقِ سرور میں نچھاور کر دیئے اہل و عیال
ذاتِ اقدس پر فدا صدیق ہیں صدیق ہیں
در شان خلیفۂِ اول سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
0
141
27 جنوری 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
یا علی مِرے لب پر زاویہ حسینی ہے
میں حسینی نوکر ہوں سلسلہ حسینی ہے
جان بھی چلی جائے سر کبھی نہ خم کرنا
ظلم کو مٹانے کا قاعدہ حسینی ہے
مصطفےٰ کی محفل ہے مصطفےٰ بھی آئیں گے
ہم حسین والے ہیں رابطہ حسینی ہے
میں حسینی نوکر ہوں سلسلہ حسینی ہے
0
370
26 جنوری 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
حاکمِ زمانہ کی دھمکیاں ڈراتی ہیں
بے وجہ سیاست کی کرسیاں ڈراتی ہیں
تم امیر زادے ہو حالِ فقر کیا جانو
پھوس کے مکانوں میں آندھیاں ڈراتی ہیں
ظلم کی صداؤں سے روح کانپ جاتی ہے
ملک میں غریبوں کی سسکیاں ڈراتی ہیں
ہر گھڑی سیاست کی کرسیاں ڈراتی ہیں
0
129
25 جنوری 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
اس برس ہم کس قدر مجبور ہیں مستان جی
در سے تیرے آج ہم بھی دور ہیں مستان جی
دل میں چاہت ہے لگن ہے در پہ آنے کی تڑپ
حالتِ خستہ سے ہم معذور ہیں مستان جی
جھولیاں بھرتے ہیں خالی مجھ پہ ہو نظرِ کرم
لطف تیرے بالیقیں مشہور ہیں مستان جی
لطف تیرے بالیقیں مشہور ہیں مستان جی
0
80
24 جنوری 2021
منقبت
Tasadduq Ali
@9565006868
پیکرِ رشد و ہدایت حضرتِ آفاق ہیں
منبعِ جود و سخاوت حضرتِ آفاق ہیں
نور سے پر نور چہرہ لب تبسم ریز ہے
مالکِ حسن و صباحت حضرتِ آفاق ہیں
وہ تفکر وہ تدبر وہ تکلم کی ادا
شیخ احمد کی عنایت حضرتِ آفاق ہیں
منقبت در شان حضور بحرالعرفان علیہ الرحمۃ والرضوان
0
204
18 جنوری 2021
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
خوبصورت خوشنما سہرا مِرے دلدار کا
آج خوشیوں سے کھِلا چہرہ مِرے دلدار کا
غوثِ اعظم کی عطا نظرِ کرم خواجہ کریں
حضرتِ مخدوم سمناں صاحبِ دیوا کریں
خیر خواہی کی دعا حور و ملک غلماں کریں
چاند کے جیسا لگے مکھڑا مِرے دلدار کا
سہرا
0
113
10 جنوری 2021
غزل
Tasadduq Ali
@9565006868
جیت کے بھی مات کھایا یہ مِری روداد ہے
زخم کھا کے مسکرایا یہ مِری روداد ہے
زیست کے ہر بھید کو اس نے اجاگر کر دیا
رازِ دل جس کو بتایا یہ مِری روداد ہے
ہمسفر بھی راستے میں کہہ دیا تھا الوداع
بے وفا سے دل لگایا یہ مِری روداد ہے
زخم کھا کے مسکرایا یہ مِری روداد ہے
1
133
6 جنوری 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
زندگی نکھرتی ہے بندگی نکھرتی ہے
مدحتِ محمد سے شاعری نکھرتی ہے
چاند بھی کرے سجدہ روضۂِ محمد پر
چاند کی مدینے میں چاندنی نکھرتی ہے
درس ہم کو دیتی ہے یہ بلال کی ہستی
جب جفائیں ہوتی ہیں عاشقی نکھرتی ہے
مدحتِ محمد سے شاعری نکھرتی ہے
1
108
4 جنوری 2021
غزل
Tasadduq Ali
@9565006868
اندھیری رات میں سائے بھی ہمکو چھوڑ جاتے ہیں
وہی بدنام کر جاتے جنہیں اپنا بناتے ہیں
ذرا اس سنگدل کے قتل کرنے کا ہنر دیکھو!
جہاں پر زخم ہوتا ہے وہیں خنجر چلاتے ہیں
کسی کا دیکھ کے چہرہ کوئی نہ فیصلہ کرنا
جنہیں رونا نہیں آتا وہی اکثر رلاتے ہیں
جہاں پر زخم ہوتا ہے وہیں خنجر چلاتے ہیں
1
72
3 جنوری 2021
نعت
Tasadduq Ali
@9565006868
جس سمت نظر جائے ایسا ہی نظر آئے
یا رب تِرے محبوب کا جلوہ ہی نظر آئے
پوچھے گا اگر رضواں جاتے ہو کہاں جاتے
کہدونگا مجھے میرا مدینہ ہی نظر آئے
سرکار کی چاہت میں ہو بند مِری آنکھیں
خوابوں میں شہِ دیں کا چہرہ ہی نظر آئے
ہر وقت مدینے کا رستہ ہی نظر آئے
0
98
28 دسمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
خدا نے رکھ لیا میرا بھرم آہستہ آہستہ
ہوا مجھ پر شہِ دیں کا کرم آہستہ آہستہ
اگر قسمت سے جا پہنچے کبھی ارضِ مقدس پر
دیارِ عشق میں رکھنا قدم آہستہ آہستہ
مِرے سرکار کی آمد کی برکت ہے جہاں والو!
رفو چکر ہوئے ظلم و ستم آہستہ آہستہ
دیارِ عشق میں رکھنا قدم آہستہ آہستہ
1
221
22 دسمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
کرم ہو جود و سخا ہو مجاہدِ ملت
نگاہِ لطف و عطا ہو مجاہدِ ملت
مثال تیری زمانے میں کیسے ممکن ہو
عطائے غوث و رضا ہو مجاہدِ ملت
درونِ قلب بسی با خدا تِری صورت
ہمارے لب کی صدا ہو مجاہدِ ملت
حضور مجاہدِ ملت علیہ الرحمہ
0
170
16 دسمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
ہر طرف ڈنکا بجا صوفی نظام الدین کا
مرتبہ کیا واہ وا صوفی نظام الدین کا
درِ یکتائے زمانہ علم و فن کے تاجور
ہر کوئی شیدا ہوا صوفی نظام الدین کا
بارشِ انوار ہوتی ہے چلو! اگیا چلیں
فیض کا ہے در کھلا صوفی نظام الدین کا
منقبت
0
227
13 دسمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
ہمیں بخش دے ہم دعا مانگتے ہیں
بلاؤں سے مولیٰ رہا مانگتے ہیں
تِرا نام رحمٰن ہے رحم کر دے
تِری رحمتوں کو خدا مانگتے ہیں
جو تاریک دل کو بھی اجیار کر دے
مرے مولیٰ ہم وہ ضیا مانگتے ہیں
دعا صدقہ مصطفیٰ مانگتے ہیں
1
206
13 دسمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
امیرِ وقت ہے سکّہ جمانے روز آتا ہے
ہماری بے بسی پر مسکرانے روز آتا ہے
مجھے افسردہ کر دیتا مِرے ماضی کا اک قصہ
تصور میں حسیں چہرہ رلانے روز آتا ہے
زمانے میں بہت مشہور ہے جو بے وفا کرکے
وہی رسمِ وفا ہم کو سِکھانے روز آتا ہے
امیرِ وقت ہے
2
91
30 نومبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
ہماری خطاؤں کی بیشک سزا ہے
کرونا وبا ہے کرونا وبا ہے
کرو آج توبہ عذابِ خدا ہے
کرونا وبا ہے کرونا وبا ہے
گناہوں پہ نادم بہت تیرا بندہ
ذرا رحمتوں کا عطا کردے قطرہ
کرونا وبا ہے کرونا وبا ہے
0
97
20 اکتوبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بیمار مری زیست شفا مانگ رہی ہے
سرکار کی نگری کی ہوا مانگ رہی ہے
نظریں ہیں جھکی جانبِ سرکارِ مدینہ
بخشش کی نظر جود و سخا مانگ رہی ہے
کیوں رنج میں ڈالے اسے دنیا کی مصیبت
جس بیٹے کی ماں گھر میں دعا مانگ رہی ہے
تقدیر مدینے میں قضا مانگ رہی ہے
0
123
17 اکتوبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
زمانہ ہو گیا شیدا مجدد الف ثانی کا
کھنکتا ہر طرف سکّہ مجدد الف ثانی کا
مٹایا دینِ اکبر کو جِلا ایمان کو دے دی
بڑا احسان ہے واللہ مجدد الف ثانی کا
بھٹک سکتا نہیں جس پر نگاہِ ناز رکھتے ہیں
دلِ بسمل پہ ہے قبضہ مجدد الف ثانی کا
عظیم الشان ہے رتبہ مجدد الف ثانی کا
0
102
27 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
چاند تارے گگن مسکرانے لگے
میرے سرکار تشریف لانے لگے
دھرتی امبر فضا کہکشاں کل سما
جنکی آمد پہ سب جگمگانے لگے
مدحتِ مصطفیٰ کر رہا ہے خدا
نعت جبرئیل جنکی سنانے لگے
ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
1
2
245
27 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
یاخدا رکھنا سلامت مسکنِ علم و ادب
دین کی کرتا اشاعت مسکنِ علم و ادب
تشنگانِ علم و فن سیراب ہوتے بالیقیں
ہے پلاتا جامِ وحدت مسکنِ علم و ادب
ترجمانِ اہلِ سنت کا ہے قلعہ بے گماں
ناشرِ دینِ رسالت مسکنِ علم و ادب
مسکنِ علم و ادب
1
142
22 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
حاکم کی عداوت ہمیں منظور نہیں ہے
نفرت کی سیاست ہمیں منظور نہیں ہے
خود چور محافظ کے لبادے میں کھڑا ہے
اب جعلی شرافت ہمیں منظور نہیں ہے
مظلوم کو انصاف کے بدلے میں سزا دے
اندھی یہ عدالت ہمیں منظور نہیں ہے
ہمیں منظور نہیں ہے
0
152
9 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
بدن میں گونجتی دھڑکن نبی نبی بولے
یہ جسم و جان یہ تن من نبی نبی بولے
رسولِ پاک کی چاہت میں جس کا دم نکلے
کفن بھی مہکے وہ مدفن نبی نبی بولے
سہانا صبحِ ولادت کا خوب منظر ہے
برستا جھوم کے ساون نبی نبی بولے
نبی نبی بولے
1
262
6 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
مرقوم ہے لہو سے حکایت حسین کی
اسلام کی بقا ہے شہادت حسین کی
ظلمِ یزید سر کو ابھارا ہے اس لئے
محسوس ہو رہی ہے ضرورت حسین کی
فرشِ زمیں سے عرش تلک دھوم یا حسین
شرق و غرب میں جاری حکومت حسین کی
شہادت حسین کی
0
171
1 ستمبر 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
محبت میں سلیقے سے یہی فرمان لکھ دینا
ہمارے نام کے بدلے فقط تم، جان ،لکھ دینا
سپردِ خاک جب کرنا مِری اتنی وصیت ہے
ذرا پیشانی پر انگلی سے ہندوستان لکھ دینا
تمہارے ملک میں تم سے اگر کوئی سند مانگے
دِکھا کے لال قلعہ اپنی تم پہچان لکھ دینا
غزل
0
146
25 اگست 2020
موزوں
Tasadduq Ali
@9565006868
کتنا عظیم آپ کا رتبہ ہے یا حسین
مردہ یزید ہو گیا زندہ ہے یا حسین
جس نے یزیدیوں کا کلیجہ ہلا دیا
معصوم تیرے گھر کا وہ بچہ ہے یا حسین
نامِ حسین جب سے وظیفہ بنا لیا
ہر غم سے بے خبر تِرا بندہ ہے یا حسین
مردہ یزید ہو گیا زندہ ہے یا حسین
1
229
معلومات