| کتنا عظیم آپ کا رتبہ ہے یا حسین |
| مردہ یزید ہو گیا زندہ ہے یا حسین |
| جس نے یزیدیوں کا کلیجہ ہلا دیا |
| معصوم تیرے گھر کا وہ بچہ ہے یا حسین |
| نامِ حسین جب سے وظیفہ بنا لیا |
| ہر غم سے بے خبر تِرا بندہ ہے یا حسین |
| دوشِ مبارکہ پہ بِٹھاتے ہیں مصطفیٰ |
| تو جنتی جوانوں کا دولھا ہے یا حسین |
| نسبت ہی کام آئے گی میدانِ حشر میں |
| خلدِ بریں میں جانے کا رستہ ہے یا حسین |
| کر کے وضو لہو سے جو سجدہ ادا کیا |
| کونین میں بلند وہ سجدہ ہے یا حسین |
| باقی یزید کا نہ تصدق! کہیں نشاں |
| گھر گھر میں آج گونجتا نعرہ ہے یا حسین |
معلومات