| یا علی مِرے لب پر زاویہ حسینی ہے |
| میں حسینی نوکر ہوں سلسلہ حسینی ہے |
| جان بھی چلی جائے سر کبھی نہ خم کرنا |
| ظلم کو مٹانے کا قاعدہ حسینی ہے |
| مصطفےٰ کی محفل ہے مصطفےٰ بھی آئیں گے |
| ہم حسین والے ہیں رابطہ حسینی ہے |
| کربلا کی دھرتی سے درس ہے ملا ہمکو |
| خلد میں جو جائے گا راستہ حسینی ہے |
| وقت کے یزیدوں کی دھجیاں اڑا دیں گے |
| باخدا کلیجے میں حوصلہ حسینی ہے |
| جشنِ سرورِ عالم اس طرح سجائے ہیں |
| نعت خواں علی والے نعتیہ حسینی ہے |
| حشر میں تصدق یوں شور اِک بپا ہوگا |
| راستہ چلو دے دو قافلہ حسینی ہے |
معلومات