رحمتوں کا ہر طرف یہ شامیانہ دیکھئے
منظرِ دستار کتنا ہے سہانا دیکھئے
فضلِ رب سے آ گئی ساعت مبارک آ گئی
رشک کرتا شادمانی میں زمانہ دیکھئے
نور و نکہت کی مسلسل ہو رہی ہیں بارشیں
خوشیوں کا بجنے لگا ہے شادیانہ دیکھئے
یا خدا! رکھنا سلامت انکے چہرے کی چمک
میرے لب پر ہے دعاءِ والہانہ دیکھئے
ان کے قدموں کے تلے رکھتے ملائک اپنے پر
فضلِ رب ہے ہر گھڑی شانہ بشانہ دیکھئے
تاجِ زریں سے نوازے گا خدا ماں باپ کو
بخشا جائے گا قیامت میں گھرانا دیکھئے
تشنگانِ علم و فن سیراب ہوتے ہیں جہاں
علم و فن کا وہ چمکتا آشیانہ دیکھئے
وارثینِ انبیاء کی مدحت و توصیف میں
تہنیت کا خوب صورت یہ ترانہ دیکھئے
روزِ محشر رب تعالی بخشے گا انکے سبب
خلد ہوگا انکے صدقے ہی ٹھکانہ دیکھئے
انکے چہرے کی زیارت باعثِ اجر و ثواب
قربِ رب کا اے تصدق ! یہ خزانہ دیکھئے

0
11