| جانشینِ مصطفیٰ صدیق ہیں صدیق ہیں |
| دلبرِ شاہِ ہدیٰ صدیق ہیں صدیق ہیں |
| خیبر و خندق حنین و بدر ہو چاہے احد |
| کفر کی خاطر قضا صدیق ہیں صدیق ہیں |
| عشقِ سرور میں نچھاور کر دیئے اہل و عیال |
| ذاتِ اقدس پر فدا صدیق ہیں صدیق ہیں |
| بعدِ ختم المرسلیں مخلوق میں برتر ہیں جو |
| دین کے وہ پیشوا صدیق ہیں صدیق ہیں |
| وقتِ ہجرت مصطفیٰ صلِّ علیٰ کے ہمسفر |
| یارِ غارِ مصطفیٰ صدیق ہیں صدیق ہیں |
| یا رسول اللہ میرے واسطے کافی ہیں آپ |
| ہر گھڑی دیتے صدا صدیق ہیں صدیق ہیں |
| درس دیتی ہے تصدق! آپ کی یہ زندگی |
| پیکرِ صدق و صفا صدیق ہیں صدیق ہیں |
معلومات