| مشکلیں ہوتی ہیں آسان مدینے میں چلو! |
| خالی بھر جاتے ہیں دامان مدینے میں چلو! |
| درد و غم رنج و الم دور چلے جاتے ہیں |
| دل میں رہتا نہیں خلجان مدینے میں چلو! |
| بارشِ نور مدینے میں برستی رم جھم |
| پھول کا لگتا ہے گلدان مدینے میں چلو! |
| جنکی چوکھٹ پہ ملائک جی حضوری کرتے |
| آتے دیدار کو غلمان مدینے میں چلو! |
| آرزو خلد کی جس کو ہے مدینے جائے |
| خلد کے رہتے ہیں مہمان مدینے میں چلو! |
| جانبِ کوئے نبی باندھ لو اب رختِ سفر |
| سب تو جاتے ہیں مِری جان مدینے میں چلو! |
| رشکِ جنت ہے بنی دیکھو ! مدینے کی گلی |
| بلبلِ سدرہ ہیں دربان مدینے میں چلو! |
| جان و دل روح و جگر سب ہیں مدینے پہنچے |
| دیر کیوں کرتے ہو نادان مدینے میں چلو! |
| اپنے اعمال سے رنجور تصدق کیوں ہو؟ |
| ملتا بخشش کا ہے سامان مدینے میں چلو! |
معلومات