غم کی چھائی ہے گھٹا عید منائیں کیسے |
ہم سے نا خوش ہے خدا عید منائیں کیسے |
آزمائش کی گھڑی آئی ہے اب امت پر |
سر پہ ظالم ہے کھڑا عید منائیں کیسے |
کوئی مظلوم ہے مجبور ہے محصور یہاں |
درد و غم آہ و بکا عید منائیں کیسے |
شدتِ غم سے ہیں دو چار نہ یاور کوئی |
خوف کا سایہ بپا عید منائیں کیسے |
آج مومن ہیں پریشان کرم کر مولی! |
مانگتے تیری عطا عید منائیں کیسے |
ہم سیہ کار گناہوں پہ بہت نادم ہیں |
اے خدا ! بخش خطا عید منائیں کیسے |
غم کے طوفان میں ہے زیست کی کشتی پہنچی |
ہے نہ مانجھی بخدا عید منائیں کیسے |
نفرتوں کا ہے چلن آج تصدق! ہر سو |
اپنے اپنوں سے خفا عید منائیں کیسے |
معلومات